28 جون 2013 - 19:30
تھائی لینڈ میں دھماکہ 8 فوجی ہلاک

تھائی لینڈ میں ہونے والے دھماکے میں 8 فوجی ہلاک ہوئےہیں۔

ابنا: تھائی لینڈ کی فوج کے ایک اعلی آفیسر پراموٹو پرومین کا کہنا ہے کہ  دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فوجی ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔تھائی لینڈ کےیالہ صوبے کے مسلم رہائشی والے علاقے میں بھی ایک بم دھماکے میں 2سکیورٹی اہلکار اور 2عام شہری زخمی ہوئے۔تھائی لینڈ کے مسلم رہائشی والے علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین گزشتہ9سال سے ہونے والی جھڑپوں میں اب تک5500افراد ہلاک ہوئےہیں۔ہلاک ہونے والوں میں فوج اور سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ وہ مسلمان بھی شامل ہیں جو حکومت سے تعاون کرتے ہیں۔......./169